
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید خان نےکہا ہے کہ عوام آٹے کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،پشاور ہائیکورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے صوبائی اور وفاقی حکام کوآج طلب کرلیا۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس میں مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے وفاقی اور صوبائی سیکرٹری فوڈ اور ڈائرکٹر فوڈ کوآج طلب کرلیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان نے استفسار کیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کوئی وزیر خوراک ہے؟ حکومت ڈالروں کے پیچھے بھاگتی ہے لیکن عوام کو کچھ نہیں دے رہی۔