پاکستانتازہ ترینسیاست

توہینِ الیکشن کمیشن کیس،عمران خان ودیگررہنماوں کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤںمیں اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
میڈیا کے مطا بق الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔بینچ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن کے بینچ کی جانب سے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آ ف پاکستان میںکیس کی آئندہ سماعت 17 جنوری کو ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button