
سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ متحدہ عرب امارات کے دورے میں اماراتی صدر الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرکا ابوظہبی میں استقبال کیا۔دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون و شراکت داری بڑھانےکے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔