
کراچی : الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا جس میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کی درخواست منظور کرلی۔
الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے اس حوالے سے جماعت اسلامی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیاں غیرقانونی ہونے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں اور جب تک نئی حلقہ بندیاں نہ ہوجائیں انتخابات نہ کرائے جائیں۔