پاکستانتازہ ترین

لیاقت آباد :چمڑے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی: لیاقت آباد کی رہائشی آبادی میں قائم چمڑے کے گودام میں آگ لگ گئی۔ جس کو بجھانے کے لیے متعدد فائر بریگیڈ اور امدادی ادارے کام کر رہے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لیاقت آباد نمبر 4 میں میں رنگ سینما کے عقب کی رہائشی آبادی میں قائم چمڑے کے گودام میں دوپہر 11 بج کر 35 منٹ پر اچانک آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کے ناظم آباد اور دیگر سینٹروں سے فائر فائٹرز اور آگ بجھانے والی گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار بھی موقع پر موجود ہیں جب کہ پولیس اور رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button