خواتینکچن

لذیز مچھلی کڑاہی اب بنائیے گھر پر

اجزاء
مچھلی کی کڑاہی
مچھلی کے فلے 1/2 کلو
ٹماٹر (چوپ کئے ہوئے) 6 عدد
پسی ہوئی لال مرچ 1/2 چائے کا چمچ
پسا ہوا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا 2 چائے کے چمچ،نمک حسب ذائقہ
لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
ادرک (چوپ کی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ
لہسن (چوپ کئے ہوئے) 3 جوے
ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) 1/2 سجانے کیلئے
کُٹی ہوئی کالی مرچ 1/2 چائے کا چمچ
تیل 6 کھانے کے چمچے
تیار کر نے کی ترکیب
کڑاہی میں تیل گرم کرکے لہسن اور ادرک بھون لیں۔اس میں ٹماٹر شامل کرکے ڈھانپ دیںاور ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں،اسے چمچے سے کچل لیں،پھر لال مرچ ، زیرہ، دھنیا، لیمو ں کا رس، ہرا دھنیا، کالی مرچ، اور نمک ملا کرتیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔اس میں مچھلی ڈالیں اور 10 منٹ پکا کر ڈش میں نکالیں7ہرے دھنئے سے سجادیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button