پاکستانتازہ ترین

فاروق ستار کا خالد مقبول صدیقی کی حمایت کا بھرپوراعلان

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کنوینر اور تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے خالد مقبول صدیقی کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اپنی رہائشگاہ پر ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں فاروق ستار نے کہا کہ سندھ میں رواداری کو قائم رکھنا ہے تو اس کے لیے درست حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ میچ شروع ہوا نہیں ایک ٹیم کو پہلے ہی 200 رنز دے دیے، یہ مہاجروں کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے۔فاروق ستار نے مزید کہا کہ متنازع حلقہ بندیاں بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش ہے، یہ ایک دوسرے کو آمنے سامنے لا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیرا پھیری کے نتیجے میں ہمیں بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا، اب وقت آگیا ہے کہ ان کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کی جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑا ظلم اور نا انصافی ہوئی، مردم شماری میں ہمیشہ ہمیں کم گنا گیا، ہم اب تک 40 فیصد آبادی پر کھڑے ہیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم ماضی میں شہر کی علاقوں کی آواز بنتے رہے ہیں، خوشی ہے اہم مسئلہ پر ایم کیو ایم احتجاج کرنے جارہی ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ جماعت اسلامی کی نظر صرف کراچی کی میئر شپ پر ہے، خالد بھائی سے دوران ملاقات کہا کہ مجھے بو آگئی ہے کہ پس پردہ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی میں معاہدہ ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button