پاکستانتازہ ترین

رمضان شوگرملزکواین اوسی جاری کرنےکاحکم:لاہور ہائیکورٹ

لاہور لائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
درخواست کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھاکہ ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی کے اجرا کا حکم دیا تھا لیکن عدالت کے حکم کے باوجود این او سی فراہم نہیں کیا جا رہا۔
وکیل نے مزید کہ رمضان شوگر ملز نے این او سی کے حصول کے لیے تمام شرائط پوری کیں لیکن اس کے باوجود سیاسی رنجش پر این او سی جاری نہیں کیا گیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کروایا گیا جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے حکم دے رکھا ہے تو این او سی جاری کیوں نہیں کر رہے، جس پر پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم کے خلاف اپیل کر رہے ہیں۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جب تک عدالت کا حکم موجود ہے اس پر عمل کیوں نہیں کررہے، کل ڈی جی ایکسائز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button