بین الاقوامیتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

انجینئرزنےاڑنے والی الیکٹرک کشتی تیارکر لی

سوئیڈن میں انجینئرز نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین اڑنے والی الیکٹرک کشتی تیار کر لی۔کشتی کو پانی میں چلنے کے ساتھ اڑنے کی مہارت بھی حا صل ہےسی ایٹ نامی کشتی 20 ناٹس کی رفتار سے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک سفر کر سکتی ہے، 16 ناٹس کی رفتار پر پہنچنتے ہی کشتی کے ہائیڈرو فوائلز فعال ہو جاتے ہیں اور یہ پانی سے اوپر اُٹھ جاتی ہے اور کشتی 30 ناٹس کی رفتار تک سفر کر سکتی ہے۔جدید ترین الیکٹرک کشتی میں 8 افراد کے بیٹھے کی گنجائش ہے اور کشتی کے اگلے کیبن میں بڑے افراد اور بچوں کے لیے دو دو بستر بھی لگائے گئے ہیں
کمپنی کا کہنا ہے کہ کشتی اور پانی کی رگڑ کم ہونے سے ناصرف توانائی کی بچت ہوتی ہے بلکہ یہ سمندر میں طبیعت خراب ہونے سے بھی نجات دلاتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 فٹ لمبی الیکٹرک کشتی 100 فیصد کاربن فائبر سے تیار کی گئی ہے، دو سال کی محنت سے تیار کردہ کشتی اس کشتی میںسینسر کی مدد سے پانی کی لہروں اور ہوا کو کنٹرول کیاجاتا ہے۔کشتی میں اپنی 55 کلو واٹ کی سی پوڈ الیکٹرک موٹر بھی موجود ہے جو اسے پانی میں چلنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button