پاکستانتازہ ترین

اسٹیبلشمنٹ سیاسی انجینئرنگ اور پیپلز پارٹی کو مضبوط کررہی ہے :عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقید کے نشتر چلا دیے. انہوں نے اسٹیبلشمنٹ پر سیاسی انجینئرنگ اور پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کا الزام بھی عائد کردیا.
کراچی میں خواتین کنونشن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک آدمی کے فیصلے سے وہ بحران آیا جس کی پیش گوئی میں نے7 ماہ پہلےکردی تھی۔ ہم آج جس جگہ کھڑے ہیں اس میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا ہاتھ ہے.
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اسٹیبلشمنٹ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، آج بھی سیاسی انجینئرنگ ہورہی ہے، ایم کیو ایم کو اکٹھا کیا جارہا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کو پیپلزپارٹی میں دھکیلا جارہا ہے اور جنوبی پنجاب میں امیدواروں کو ان کے فون آ رہے ہیں کہ پیپلزپارٹی کو مضبوط کریں۔ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے سیاسی انجینئرنگ نہ کرنے کی اپیل بھی کی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button