بین الاقوامیپاکستانتازہ ترین

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی سعودی ولی عہد محمد بن سلما ن سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے سرمائی کیمپ میں پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔ عہدہ سنبھالنے پر
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بھی فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔
سعودی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی اور ملاقات میں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور پائیداری پر زور دیا گیا۔
واضع رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے ہیں جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button