
سوشل میڈیا کے مطابق پا کستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے۔ زرمبادلہ ذخائر خطر ناک حد تک گر چکے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میںپی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک چلانے والوں کا کوئی حال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالنے کے لیے بندے اٹھا رہے ہیں۔