دلہن نے اپنے بال کینسر کے مریضوں کو عطیہ کردیے

سوشل میڈیا پر دلہن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اس نے اپنی شادی کے دن سب کے سامنے اپنے بالوں کو کینسر کے مریضوں کو عطیہ کیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے لمبے بال ہیں جسے کاٹ کر کندھوں تک کردیا گیا ہے، اس نے سب کے سامنے اعلان کیا کہ وہ شادی کے روز اپنے بالوں کو کینسر کے مریضوں کو عطیہ کررہی ہے، اس عمل کے بعد لڑکی خود آبدیدہ بھی ہوگئی۔ دلہن نے اپنی شادی کے لیے انوکھا کام کرکے سب کو حیران کردیا۔
لڑکی نےانسٹاگرام پراپنی پوسٹ شئیر کر تے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کینسرمیں مبتلا اپنی والدہ کو کھونے کے بعد وہ یہ کبھی نہیں بھول سکتی کہ کیسے ایک عورت کے لیے بالوں کا گرنا کتنا مشکل ہو سکتا ہے۔ہر کوئی اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کیلئے کافی جتن کرتا ہے دلہن نے اپنے بال عطیہ کر کے ایک مثال قائم کر دی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لڑکی کے اس قدم کو خوب سراہا جارہا ہے۔