پاکستانتازہ ترین

13 پارٹیوں کی سیاست عمران خان نے دفن کردی: شیخ رشید احمد

شیخ رشید احمد سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پی ڈی ایم کی سیاست دفن کردی ہے۔ اگر یہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوئیں تو اپنے ممبرز کو اسمبلیوں سے واپس بلایا جائے گا، آج کا نوجوان، آج کی قومی اور بین الاقوامی سیاست عمران خان کیساتھ ہے، عمران خان نے کہا ایسی اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے جہاں چور، ڈاکو، لٹیرے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے، یہ چاہتے ہیں عمران خان کو زہر دیا جائے، تم نے عمران خان کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، عمران خان کی جان لینا چاہی اب کہتے ہیں گولیاں تو نہیں لگی تھیں، ان کی شکل ٹی وی پر آتی ہے تو لوگ چینل بدل دیتے ہیں، یہ فن گداگری کے ماہر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button