سائنس و ٹیکنالوجی

ہیکرز نے ٹوئٹر کے 20 کروڑ صارفین کےای میل ایڈریسز آن لائن فورم پر پوسٹ کردیے

ہیکرز نے ٹوئٹر کے 20 کروڑ سےزائدصارفین کے ای میل ایڈریسز کولیک کر دیا. ہیک کیے ہوئے ای میل ایڈریسز کو ایک آن لائن فورم پر پوسٹ کردیے ہیں۔

سائبر سکیورٹی کمپنی ہڈسن راک سے تعلق رکھنے والے ایلن گال نے بتایا کہ ای میل ایڈریسز کے ڈیٹا کو ہیکنگ اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کا خطرہ ہے۔

لنکڈ ان میں ایک پوسٹ کے دوران انہوں نے اسے تاریخ کی چند بڑی لیکس میں سے ایک قرار دیا۔
ٹوئٹر کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور یہ واضح نہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے اس مسئلے پر کیا اقدامات کیے ہیں۔

ہیکنگ آن لائن فورم پر موجود اس ڈیٹا کے اسکرین شاٹ آن لائن سائٹس پر گردش کررہے ہیں۔
یہ ڈیٹا حاصل کرنے والے ہیکرز کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے اور محقق کے مطابق ممکنہ طور پر اسے 2021 میں چوری کیا گیا تھا۔

اس لیک کے بارے میں رپورٹس دسمبر سے سامنے آرہی تھیں اور کچھ رپورٹس میں بتایا گیا کہ 40 کروڑ
ای میل ایڈریسز اور فون نمبر چوری کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button