پاکستانکھیل

کراچی ٹیسٹ :پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا لیے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے آخری روز 319 رنز کے تعاقب میں شاہینوں کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا لیے ہیں، سرفراز احمد 25اور سعود شکیل 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان کو جیت کے لیے مزید 202 رنز درکار ہیں۔

آج آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی امام الحق تھے جو ایک بار پھر آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اش سودی کی گیند پر بولڈ ہوئے، انہوں نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 77 رنز پر گری جب بابر اعظم 27 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ شان مسعود بھی آگے بڑھ کر لمبی ہٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button