پاکستانتازہ ترینسیاست

وزیر اعظم شہباز شریف کی عمران خان پر کڑی تنقید

اسلام آباد میں ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے کرتوت سب کے سامنے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان بطور وزیر اعظم ناکام ثابت ہوئے، جنرل باجوہ نے کس طرح عمران خان کی مدد کی۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ نے کوشش کی کہ عمران خان کے ذریعے پاکستان آگے بڑھے، آج عمران خان جنرل باجوہ کے لیے کیا الفاظ استعمال کر رہے ہیں؟، جن لوگوں نے عمران خان کو مسندِ اقتدار پر اٹھایا ان پر عمران خان الزامات لگا رہے ہیں، گالم گلوچ میں عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے معاشرے کو تباہ کر دیااور دوست ممالک کو ناراض کیا، عمران نیازی نے سی پیک کا جنازہ نکال دیا۔ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے چینی کمپنیوں پر کرپشن کے الزامات لگائے جس پر چین ناراض ہوا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کا منصوبہ ہزارہ کے عوام کو سہولت فراہم کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button