کراچی کے حوالے سے موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ شہر میں کل شام یا رات سے سردی کی شدت میں کچھ کمی آجائےگی، رات کےاوقات میں درجہ حرارت 10 سے 13 اور دن کے 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سسٹم کے زیر اثر 10 سے 11 جنوری کے دوران کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جس سے درجہ حرارت کم ہوسکتا ہے۔