تازہ ترین
باغ آزاد کشمیر میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری،6 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر:باغ آزاد کشمیر میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
یہ حادثہ صبح پانچ بجے پیش آیا ، مسافر بس راولپنڈی سے کھاوڑہ میراں کلاں جا رہی تھی کہ رحیم کوٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ۔
بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری ، 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔
مقامی افراد نےخود اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو بس سے باہر نکالا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے دہیرکوٹ اور مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔