پاکستانسیاست

اگر اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر ہوئی تو ہمارے اراکین مستعفی ہو جائیں گے،عمران خان

پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ یا اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر عمران خان نے نئی حکمت عملی بنالی ہے،

سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اراکین کو ہدایت کی ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی اراکین مستعفی ہو جائیں گے۔

پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کی جانب سے عمران خان کو صوبائی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا ہے اگر اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر ہوئی تو ہمارے ارکان استعفے دیکر پنجاب اسمبلی سے باہر آجائیں گے، پارٹی گیارہ جنوری سے پہلے وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے عمل کو یقینی بنائے، پارٹی ارکان اسمبلی مزید اسمبلی میں نہیں رہنا چاہتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button