پاکستانشوبز

پاکستان کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کرگئے

اداکارہ کے شوہر روجر بیات داؤد کے انتقال کی اطلاع شوبز کی خبروں پر نظر رکھنے والے انسٹاگرام پیج آفیہ بلاگز نے دی جنہوں نے بتایا کہ روجر کے انتقال کی تصدیق معروف پاکستانی ڈائریکٹر حسیب حسن نے کی۔

اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ابھی تک کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔

اداکارہ کے شوہر گزشتہ کئی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے تاہم اب وہ اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے متعدد افراد نے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button