پاکستانسیاست

اسحا ق ڈر نے میرے خلاف مہم چلائی،مفتاح اسماعیل

کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ اسحاق ڈار سے برداشت نہیں ہوتا کہ کوئی اور آدمی وزیر تھا، وہ سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ میں ان کو ہی وزیر ہونا چاہیے تھا۔

اپنے بیان میںمفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’مجھے پارٹی نے ہٹایا ہے،اور اس بات کا مجھے گلہ بھی ہے۔مجھے کابینہ میں رہنے کی استدعا کی گئی لیکن میں نے انکار کردیا۔

6مہینے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میرے خلاف پروپگینڈا تیار کیا، ٹی وی پر جا کر کہا ڈالر 160 کا کردیں گے، میرے خلاف اینکر سے ٹوئٹ کروائی اور پروگرام بھی کروایا‘۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں میاں صاحب کے رشتے دار بھی ہیں اور لندن میں ان کے ساتھ تھے، تو دعوے کرتے تھے کہ میں پاکستان جاکر ڈالر بھی سستا کردوں گا، پٹرول سستا کر دوںگا۔

مجھے اس سے مسئلہ نہیں تھا، میں ملک سے باہر تھا امریکا کے دورے پر وہاں سے لندن آیا، 12 لوگوں کے سامنے مجھے بلایا اور نکالا، یہ طریقہ صحیح نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button