
لاہور:گھنٹہ گھر فیصل آباد سے شہری کو ریسکیو کرنے والے عملے کووزیر اعلیٰ پنجاب نے انعامات سے نوازا دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےگھنٹہ گھر پرچڑھنے والے اہلکارکی تعریف کی اور 5 لاکھ روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا،4 اہلکاروں کو ایک ایک لاکھ روپے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہاکہ شہری کو ریسکیو کرکے پیشہ ورانہ تربیت کاثبوت دیاگیا، ریسکیو 1122 کے افسروں اور اہلکاروں پر فخر ہے ۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چند دن پہلے فیصل آباد گھنٹہ گھر پرخودکشی کی نیت سے چڑھے ہوئے شخص کو ریسکیو 1122 فیصل آباد کے گروپ لیڈر عبدالرحمن نے جس کمال بہادری سے بچایا اس کے اعتراف میں انہیں اور ان کی ٹیم کو خصوصی انعام دیا