پاکستانتازہ ترینسیاست

وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں 12 دانش سکول بنانے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے بلو چستان میںاسمارٹ اسکول کو دانش اسکول میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے صحبت پور بلوچستان میں اسمارٹ اسکول کا افتتاح کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کے دورے کے دوران بلوچستان میں 12 دانش اسکول بنانے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم اسکول کے بچوںکے ساتھ گھل مل گئے اور کلاس رومز میں بیٹھ گئے، انہوں نے بچوں کے ساتھ کھیل میں بھی حصہ لیا۔


وزیراعظم شہباز شریف نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تربیت اور ہنرمندی سے ہی غربت وجہالت کا مقابلہ ممکن ہے، تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے ہم پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔


شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آپ کی تعلیم سے ہی انقلاب آئے گا، بلوچستان کی ترقی آپ کی ترقی ہے، آپ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے صحبت پور بلوچستان میں اسمارٹ اسکول کا افتتاح کر دیا۔
بلوچستان میں سیلاب سے تباہ علاقے میں 2 ماہ کی ریکارڈ مدت میں اسمارٹ اسکول تعمیر کیا گیا، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اسکول میں آئی ٹی کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اسکول میں الیکٹرانک اسمارٹ بورڈز مہیا کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button