
کراچی:مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مسلسل بڑھتی جارہی ہے ۔عالمی مارکیٹ میں7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1833ڈالر ہو گیا۔
پاکستان سپر یم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی مارکیٹوں میں500روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ87ہزار700روپے ہو گئی اسی طرح 428روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ60ہزار922روپے کا ہو گیا ۔