
پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کا بیان پاکستان کو بدنام اور تنہا کرنے کی کوشش ہے جوبھارت کی مایوسی کا عکا سی کرتا ہے ، بھارت گزشتہ کئی سال سے پاکستان مخالفت کر نے میں مصروف ہے، پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے لگائے گئے بے بنیاد اور فضول الزامات کو مسترد کرتا ہے۔
نہوں نے کہا کہ بھارت مظلومیت کی فرضی داستان اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے سے دنیا کو گمراہ کر رہا ہے، یہ بھارتی سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی حقیقت کو بھی نہیں چھپا سکتا ہے۔