بین الاقوامیتازہ ترین

میکسیکو: پہلی بار خاتون عدالتی ادارے کی سربراہی کے لئے منتخب

میکسیکو سٹی : میکسیکو میں پہلی بار خاتون چیف جسٹس آف سپریم کورٹ منتخب کیا گیا ہے.

جسٹس نورما لوسیا پینا نے سپریم کورٹ کی سربراہ کے طور پر چار سال کی مدت کے لیے حلف اٹھایا ہے ،انہوں نے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی آزادی کو برقرار رکھنے کاوعدہ کیا۔

نومنتخب چیف جسٹس نورما لوسیا پینا کا کہنا تھا کہ ’’ حکومت کی شاخوں کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کے لئے عدالتی آزادی ناگزیر ہے، میری بنیادی تجویز یہ ہے کہ میں اپنے ذاتی وژن کو چھوڑ کر اکثریت کے لئے کام کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام کو پیسے اور معاشی طاقت کے ذریعے اغواء کیا گیا ہے ،چیف جسٹس کی حیثیت سے پینا پورے عدالتی نظام کی سربراہ ہوں گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button