پاکستانتازہ ترینکاروبار

مہنگائی کا بڑھتا طوفان،عوام پریشان

ہرروز بڑھتی مہنگائی سے عوام بہت پریشان ہے، برائلر گوشت کھانا عوام کے لئے خواب بن گیا، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھتی جارہی ہیں۔

برائلرکی قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ ہو گیا، فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 524 روپے پر جا پہنچی، زندہ برائلر کے دام میں بھی 3 روپے کا اضافہ ہو گیا، ہول سیل ریٹ 337 جبکہ پرچون ریٹ 349 روپے مقرر کیا گیا ہے، انڈوں کی قیمت 274 روپے درجن اور پیٹی 8100 پر برقرار ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیاز کی سرکاری قیمت 214 روپے کلو مقرر کر دی گئی جبکہ مارکیٹ میں پیاز کی فروخت 260 روپے کلو تک پہنچ گئی، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 5 روپے بڑھا کر 70 روپے کلو جبکہ درجہ اول ٹماٹرکی فروخت 100 روپے فی کلو تک جاری ہے، لہسن چائنہ کی سرکاری قیمت 300 جبکہ مارکیٹ میں 430 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

ادرک سرکاری قیمت سے 90 روپے فی کلو زائد میں فروخت کیا جا رہا ہے، سرکاری قیمت 370 جبکہ فروخت 460 روپے فی کلو میں ہو رہا ہے، لیموں 65 روپے کے بجائے100 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں، آلو 33 روپے فی کلو سرکاری قیمت کے بجائے 50 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح بینگن سرکاری قیمت 60 روپے جبکہ مارکیٹ میں فروخت 90 روپے کلو تک کئے جا رہے ہیں، میتھی کی سرکاری قیمت 68 روپے کلو مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

سبزیوں کے ساتھ ساتھ پھل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں، سیب 350 روپے کلو، ایرانی کھجور 410 روپے ، انار بادانہ 700 روپے کلو جبکہ پپیتا 270 روپے اور امرود 100 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگے ہیں۔

اسی طرح کیلا درجہ اول 140 روپے جبکہ درجہ دوم 100 روپے فی درجن، امرود 100 میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔

پھل اور سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر خریدار بھی مارکیٹ میں مایوسی کا شکار دکھائی دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی نے دو وقت کا کھانا بھی مشکل بنا دیا ہے، برائلر تو کھانا خواب بنتا دکھائی دیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button