
بجلی کو بچانے کے لئے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تمام شادی ہال رات 10 بجے جبکہ مارکیٹیں
8:30بجے بند کرنے کا اعلان کردیاگیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزراء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تمام سرکاری اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی کی جائے گی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج علامتی طور پر کابینہ کی میٹنگ میں کوئی لائٹ آن نہیں تھی۔
ساری دنیا میں جس وقت دفاتر مارکیٹیں بند ہوتی ہیں، پاکستان کی روٹین اس سے مختلف ہے یہاں مارکیٹیں ، ریسٹورنٹس ایک دو بجے تک کھلے رہتے ہیں، دفاتر کا بھی یہی حال ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ادارے توانائی کے موثر آلات خریدیں گے۔ شادی ہال، ریسٹورنٹس اگر اس ٹائم پر چلیں تو 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔