تازہ ترینسیاست

دورہ پاکستان کی دعوت ملائیشین وزيراعظم نے قبول کرلی

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے نئے وزیراعظم اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان برادرانہ اچھے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اورتجارت و سرمایہ کاری سمیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

اس ہونے والی گفتگو میں وزیراعظم پاکستان نے ملائیشین ہم منصب کو جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کيلئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد سے آگاہ کیا۔ ملائیشین وزیراعظم نے ڈونرز کانفرنس میں اعلیٰ سطح کا وفد بھجوانے کی یقین دہائی کرائی۔

ملائیشین وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کو بھي ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی، جب کہ شہباز شریف کی طرف سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت ملائیشین وزيراعظم نے قبول کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button