تازہ ترینشوبز

"میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کےفیصلے دل سے کرتی ہوں”،عالیہ بھٹ

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے انٹرویو میں کیرئیر کے عروج پر شادی کرنے اور ماں بننے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہ "میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں فیصلے اپنے دل سے کرتی ہوں”۔

عالیہ بھٹ کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے ناقدین کے منہ بند کردیئے۔عالیہ بھٹ نے اس وقت شادی اور پھر ماں بننے کا فیصلہ کیا جب وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے فیصلوں پر کھل کر بات کی کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ” زندگی میں کوئی بھی چیز یا عمل بالکل صحیح یا غلط نہیں ہوتا۔

میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں فیصلے اپنے دل سے کرتی ہوں۔ فلمیں ہوں یا کچھ اور، میں نے ہمیشہ اپنے دل کی بات سنی ہے۔میں سمجھتی ہوں کہ آپ زندگی کی منصوبہ بندی نہیں کر سکتے۔ زندگی خود منصوبے بناتی ہے اور آپ کو صرف اس راستے پر چلنا ہوتا ہے”۔بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ "اپنے کیریئر کے عروج پر میں نے شادی کرنے اور ماں بننے کا فیصلہ کیا، اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ اس سے میرے کیرئیر پر فرق پڑے گا اور اگر ایسا ہوتا بھی تو مجھے پرواہ نہیں ہے،

۔مجھے ماں بننے کے فیصلے پر کبھی پچھتاوا نہیں ہوگا۔ یہ میرا آج تک کا بہترین فیصلہ تھا۔ مجھے اس سے زیادہ خوشی کبھی نہیں ہوئی۔ماں بننے کے بعد عورت کا ہر لمحہ زیادہ معنی خیز ہوجاتا ہے۔ میں ایک اداکار کے طور پر خود پر یقین رکھتی ہوں کہ اگر آپ محنت کرتے ہیں تو آپ اچھے اداکار ہیں اور اگر لوگ آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کام ملے گا”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button