پاکستانتازہ ترینکاروبار

صوبے بھر میں کھلے دودھ پر پاپبندی لگائی جائے گی،پنجاب فوڈ اتھارٹی

لاہور :پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ کھلے دودھ پر پابندی صوبے بھر میں لگائی جائے گی اس پہلے مرحلے میں لاہور سے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حکمت عملی بنالی گئی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹیسٹنگ کے مرحلے میں کھلا دودھ مضر صحت پایا گیا ہے جس کے بعد لاہور میں گلی محلوں کی دکانوں پر بھی اب پیکنگ دودھ فروخت کیا جائے گا جس کے لیے گوالا ایسوسی ایشن سے بات چیت چل رہی ہے، اس معاملے میں گوالا ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لے کر مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button