بین الاقوامیتازہ ترین

امریکی جوڑے نے شادی کی 80ویں سالگرہ منائی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے رابرٹ اور ایڈتھ کی ملاقات 1936 میں ہائی اسکول میں فٹ بال میچ کے دوران ہوئی جہاں رابرٹ اپنے والد کے ساتھ میچ دیکھنے گئے تھے لیکن اس میچ کے بعد رابرٹ ایڈتھ کے سحر سے نہ نکل پائے اور پڑھائی ختم ہونے کے بعد دونوں نے 26 دسمبر 1942 میں شادی کرلی .ہم دونوں ایک دوسرے کو ہی زندگی تصور کرتے ہیں اور اپنی ازدواجی زندگی کے دوران ہم سونے سے پہلے اپنی ناراضگی دور کردیتے ہیں، یہی ہماری خوشگوارزندگی کا راز ہے
واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے امریکی ریاست کیلورینا سے تعلق رکھنے والے جوڑے( ہربرٹ اور زلمیرا)کو 86 سال 290 دن پر مشتمل ازدواجی تعلق قائم رکھنے پر طویل مدتی ازدواجی تعلق پر ورلڈ ریکارڈ سے نوازا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button