پاکستانتازہ ترین

2022 رخصت، 2023 کا دور آگیا

2022 قصہ پارینہ بن گیا ۔ اب 2023 کا دور ہے ۔
پاکستانی وقت کے مطابق دیکھیں تو دنیا بھر میں 2023 نے سب سے پہلے کس ملک میں اپنا جلوہ دکھایا۔

د نیا میں سب سے پہلے نئے سا ل 2023 کا آغاز ایک چھوٹے سے ملک سموآ سے ہواْ اس وقت پاکستان 31 دسمبر اور سواتین بجے تھے۔سموآ میں یہ ملک بحرلکاہل کے جنوب میں جزائر پر مشتمل ہے ۔ اس کے پندرہ منٹ کے بعد 2023 نے اپنی آمد کا بگل نیوزی لینڈ کے جزائر چیتھم میں بچادیا۔ شام چاربجے نیوزی لینڈ میں نیا سال شروع ہو ا پھر پانچ بجے روس میں نئے سال نے پرانے سال کو پیچھے دھکیل دیا۔

پاکستان کے وقت چھ سے ساڑھے چھ بجے آسٹریلیا کے مختلف علاقے بھی نئے سال 2023 سے سیراب ہو گئے ۔
۔ آٹھ سے سوا آٹھ بجے جاپان اورکوریا میں سال2023 معرض وجود میں آگیا۔
پاکستانی وقت کے مطابق رات9 بجے چین، فلپائن، سنگا پور سمیت گیارہ مزید ملک نئے سال سے فیضیاب ہو گئے ۔

رات دس بجے انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گیا۔ساڑھے دس بجے میانمار، گیارہ بجے بنگلہ دیش میں نیا سال آگیا۔
ساڑھے گیارہ بجے بھارت اور سری لنکا میں بھی 2023 کا دور شروع ہو گیا۔رات 12 بجے پاکستان میں بھی 2022 کی جگہ 2023 نے لے لی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button