پاکستانتازہ ترین

مولانا طارق جمیل کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ اللہ کے فضل وکرم سے مولانا طارق جمیل صاحب کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ والد کے لیے دعا کرنے والوں کا اورآپ سب کی محبت کا بہت بہت شکریہ۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل یوسف جمیل نے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی تھی۔
مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے، کینیڈا میں مولانا طارق جمیل کی انجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button