Uncategorizedتازہ ترینخواتینفیشن و لباس

خوبصورت اوردلکش ناخن

ناریل کا تیل
ہر رات سونے سے پہلے ناریل کے تیل سے بھی اگر ناخنوں کا مساج کیا جائے تو یہ بھی بہت مفید ہے۔
لیموں
لیموں کا رس نچوڑ کرچھلکے نہ پھینکیں بلکہ انہیں روزانہ ناخنوں پر مساج کریں . یہ ناخنوں کی پیلاہٹ دور کرنے میں مدد دے گا اور انہیں چمکدار اورخوبصورت بنائے گا .
السی کا تیل
اس میں موجود زنک،وٹامن بی،میگنیشیم اور پوٹاشیم کی وجہ سے ناخنوںکی صحت بہت جلد ٹھیک ہوجائے گی اور ناخن لمبے اور خوبصورت ہوجائیں گے۔اپنے ناخنوں کی 15منٹ تک السی کے تیل سے مالش کریں اور اس کے بعد کاٹن کے دستانے پہن لیں اور بعد میں پاتھ دھو لیں۔
جیلاٹن اور لیموں
روزانہ ایک چمچ جیلاٹن کا دو ہفتے تک استعمال ناخنوں کو مضبوط بناتا ہے .
ایک چمچ لیموں کے رس میں دو چمچ ووڈکا شامل کر کے کسی بوتل میں محفوظ کرلیں اور روزانہ ناخنوں اور کیوٹیکلز پر ملیں
زیتون کا تیل
آپ کو چاہیے کہ اپنے ناخنوں میں نمی کم نہ ہونے دیں اور ان پر موسچرائزیشن کا استعمال کریں۔ناخنوں کو خوبصورت بنانے کے لئے اور ان میں نمی برقرار رکھنے کے لئے زیتون کا تیل سب سے اچھا موسچرائزر ہے۔اس میں موجود وٹامن ای کی وجہ سے ناخنوں میں خون کی روانی میں آسانی ہوتی ہے اور ٹوٹے ہوئے ناخن بھی ٹھیک ہوجاتے ہیں۔اپنے ناخنوں کارات سونے سے پہلے پانچ منٹ تک مساج کریں اور پھر کمال دیکھیں۔
ٹماٹر
اس کے استعمال سے بھی آپ کے ناخن موٹے اور چمکدار ہوجائیں گے۔ان میں وٹامن سی کے ساتھ وٹامن اے بھی شامل ہوتی ہے جس کی وجہ سے جلد کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔ایک چمچ زیتون کا تیل لے کر اسے ایک کپ ٹماٹر کے جوس میں ڈالیںاور اس محلول میں 10منٹ تک اپنے ناخن ڈبو کر رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button