پاکستانتازہ ترین

عمران خان کو 2017 میں این آر او ملا تھا. عون محمد

سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق قریبی ساتھی عون چودھری نے کہا ہے عمران خان کو سال 2017 میں این آر او ملا تھا ، وہ جنرل (ر) باجوہ سے رابطے میں تھے ، عمران خان نے ہی جہانگیر ترین کی نا اہلی کے خلاف ری ویو پٹیشن پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو کال کر کے کہا کہ ان کی نا اہلی کا فیصلہ برقرار رکھا جائے ۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں حلفاً اقرار کرتا ہوں کہ نا اہلی کیس میں عمران خان کے کاغذات مکمل نہ تھے ، عمران خان 2017 میں بھی جنرل (ر) باجوہ سے رابطے میں تھے ، عمران خان کو صادق اور امین قرار دلوانے اور نواز شریف کے معاملے میں بیلنسنگ ایکٹ کے طور پر جہانگیر ترین کو نا اہل کیا گیا ،
انہوں نے کہا جب جہانگیر تیرن نےسپریم کورٹ میں ری ویو پٹیشن دائر کی تو عمران خان نے بذات خود سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے کہا کہ جہانگیر ترین کو نا اہل رہنے دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button