پاکستانصحت

سردیوں کی سوغات ….مونگ پھلی

مونگ پھلی کے فوائد سے کسی کو انکار نہیں ہے، لیکن اگر اس کو زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ اس لیے ماہرینِ غذا مشورہ دیتے ہیں کہ اسے متوازن مقدار میں ہی استعمال کرنا چاہیئے۔
سردی کا موسم جاری ہے، سردی سے بچنے کے لئے جہاں گرم کپڑوں کا استعمال ہوتا ہے وہیں طرح طرح کے پکوان اور خُشک میووں (Dry fruits) کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ان میوہ جات میں سے ایک مونگ پھلی بھی ہے۔ مونگ پھلی ایک پھلی دار پودا ہے لیکن اس کا شمار میوہ جات میں ہی ہوتا ہے۔مونگ پھلی شوق سے کھائی جاتی ہے
دانتوں اور مسوڑھوں کے لیے فائدہ مند
مونگ پھلی کو دانتوں اور مسوڑھوں کے مسائل کی دوا بھی کہا جاتا ہے۔ اس خشک میوے کو بھوننے کے بعد اس میں نمک ملا کر چبانے سے دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔
نمک ملی مونگ پھلی کے استعمال سے منہ سے ایسے جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید نہیں ہوتے اور منہ کے بہت سے مسائل کی وجہ بنتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مونگ پھلی کے استعمال سے دانتوں کی قدرتی چمک کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے اور ان کے مسائل بھی لاحق نہیں ہوتے۔
تاہم مونگ پھلی کو استعمال کرنے کے بعد اچھی طرح کلی کر لیں تا کہ اس کے ذرات منہ میں نہ رہ جائیں۔
جِلد کے لیے مفید
جِلد کی صحت کو برقرار رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مونگ پھلی کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیوں اس میں پائے جانے والے مفید فیٹ کی وجہ سے جِلد کی صحت میں بہتری آتی ہے اور اس کو نقصان پہنچانے والے ذرات کا خاتمہ ہوتا ہے۔
وزن کم کرنے کے لئے مفید
مونگ پھلی میں چوں کہ چربی کی مقدار کم ہوتی ہے اس لیے یہ وزن میں کمی لانے کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے، تاہم وزن میں تیزی سے کمی لانے کے لیے اسے زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ مونگ پھلی میں پروٹین اور فائبر بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button