تازہ ترینموسم

خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی کی شدت بڑھ گئی

خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی کی شدت بڑھ گئی

پشاوراور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے، خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت مزید اضافہ ہو گیا۔ جبکہ ضلع اورکزئی اور جمرود کے بالائی علاقوں پر برفباری کے باعث موسم انتہائی سرد ہوگیا برفباری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی موسم سرما کی پہلی ہلکی ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔بلوچستان کے مختلف مقامات کوئٹہ، زیارت ، پشین ، ڈیرہ بگٹی سمیت گردونواح میں بھی ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، گلیات اور دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی خبر بیان کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button