
تحریک انصاف فواد چوہدری کی وزیراعظم شہباز شریف سے رابطے کی مبینہ آڈیو لیک سوشل میڈ یا پر سامنے آگئی
جس میں فواد چوہدری فون پر بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ سیاست دانوں کو فریم ورک آپس میں بنانا چاہیے، ہر وقت ہم فوجیوں کو دیکھتے رہتے ہیں کہ یہ اب کیا کریں گے۔ فواد چوہدری نےمبینہ کال میں فون پر دوسری جانب موجود شخص کو ہدایت دی کہ میسج براہ راست شہباز شریف کو بھیجیں.
fawad dubbooo, s audio leak pic.twitter.com/Q8HXbDNrPo
— halakookhan (@Patriot50192) December 28, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق فون پر دوسری جانب موجود شخص کا نام ذوالفقار احمد ہے جو کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کا قریبی دوست ہے۔ذوالفقار احمد نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ عمران خان کو نا اہل کیا جا سکتا ہے؟جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ایسا ہو گا تو صورتحال مزید خراب ہو گی ،