خواتین

انڈا بالوں کی خوبصورتی کا محافظ

اگر آپ اپنے گرتے بالوں سے پریشان ہیں اور اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو چند آسان ٹوٹکے اپنا کر اپنے بالوں کو صحت مند اور خوبصورت بناسکتے ہیں۔
انڈے اور زیتون کے تیل کا شیمپو
اس شیمپو کو بنانے کے لئے ایک انڈا،ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل،ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ۔
اجزاء کو ایک ساتھ مکس کرکے آدھا کپ پانی میں ملائیے پھر اس کا استعمال کریں۔
انڈے اور ایلو ویرا شیمپو
یہ شیمپو خشکی اور فنگل انفیکشن کے لئے مفید ہے ،اس سے بال مضبوط بنیں گے اور ٹوٹیں گے نہیں ،اسے بنانے کے لئے ایک پیالے میں ایک انڈا،ایک چائے کا چمچ ایلو ویرا جوس اور دو چمچ شیمپو مکس کریں اور سر پر لگائیں۔
بادام کے تیل ،شہد اور انڈے کا شیمپو
ایک چمچ بادام کا تیل ،دو چمچ شیمپو،ایک چائے کا چمچ عرق گلاب اور ایک انڈے کو مکس کریں،آپ چاہیں تو اس میں آدھا کپ پانی بھی مکس کر سکتی ہیں ۔
اسے لگانے سے بالوں میں چمک آجائے گی۔
انڈے ،دہی اور اولیو آئل شیمپو
دہی سے بالوں کی خشکی دور ہوتی ہے ۔دوچمچ اولیو آئل میں ایک چوتھائی کپ دہی،دو چمچ شیمپو اور ایک انڈے کو مکس کریں ۔اسے بالوں میں لگائیں۔
انڈے ،لیموں اور آملہ کا شیمپو
ایک انڈا،ایک ٹی اسپون آملہ پاؤڈر کو ایک چوتھائی کپ عرق لیموں میں ملا کر تھوڑا سا گرم پانی مکس کریں ۔
اسے استعمال کریں اور مضبوط اور چمکداربال پائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button