پاکستانتازہ ترین

انتخابات وقت پر ہوئے توانکے سہولتکار کسی ادارے میں نہیں ہونگے۔ بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک ادارے سے تو عمران خان کے سہولتکار ہٹ چکے ہیں شائد دوسرے میں ابھی بھی موجود ہوں، انتخابات وقت پر ہوئے تو ان کے سہولتکار کسی ادارے میں نہیں ہوں گے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر کارجہ نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے سہولتکار سٹیبلشمنٹ میں بیٹھے ہیں تو وہ انتخابات قبل از وقت ہو جائیں گے ، ان کے الیکشن کی ضد کی یہی وجہ ہے ، ان کا بیانیہ یہ ہے کہ الیکشن میں فوج ان کی مدد کرے ، سارے ادارے ان کی ٹائیگر فورس بن کر کام کریں اور آئین سبوتاژ کر کے انہیں وزیر اعظم بنایا جائے ۔ عمران خان کامستقبل تاریک ہے ، یہ اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں ، جیسے پرویز مشرف ماضی کا حصہ ہیں، ویسے ہی یہ بھی بن جائیں گے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 2007 تک کوئی پارلیمنٹ اپنی مدت پوری نہیں کر پاتی تھی مگر اب دو پارلیمنٹس اپنی مدت پوری کر چکی ہے ، اب بھی وزیر اعظم کی تبدیلی کے باوجود پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی جو کہ جموریت کی فتح ہے ، اس سے آمریت کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button