بین الاقوامیتازہ ترین
نریندر مودی کے بھائی پراہلاد مودی کار حادثے میں زخمی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی پراہلاد مودی کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔ گاڑی کو حادثہ ریاست کرناٹک کے شہر میسور کے قریب پیش آیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پراہلاد مودی، اپنی بیوی، بیٹے، بہو اور پوتے کے ساتھ باندی پورہ جا رہے تھے کہ دوپہر دو بجے کے قریب گاڑی سڑک پر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، حادثے کے وقت ان کا قافلہ بھی ان کے ساتھ تھا۔
پراہلاد مودی کے پوتے کی ٹانگ میں فریکچر ہوا جبکہ دیگر کو معمولی زخم آئے جنہیں میسور کے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔