
تعلیمی اداروں میں چھٹیاں مزید بڑھا دی گئیں.
لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ نے اسکولوں اور کالجوں کو مزید 7 روز بند کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں۔عدالت نے سیکریٹری تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہم نے اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے۔اسموگ کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وکیل پیمرا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سٹیلائٹ چینل پر اشتہارات کے لیے مالکان کو خطوط لکھ د یئے ہیں۔
عدالت نے اسموگ کے خاتمے کے لیے کیمروں پر آنے والی لاگت کی رپورٹ طلب کر لی۔ کہا گیا ہے کہ محکمہ زراعت تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کرے۔
عدالت نے اگلی سماعت پر پی ڈی ایم اے کے ڈی جی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود ڈی سی لاہور کو اپنے اختیارات استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی۔