بچے

عقلمند ہو تو جواب دو

اک شے جب ہاتھ میں آئے
پانی پی پی کےگھلتی جائے
صابن
پون چلت وہ دہ بڑھاوے
جل پیوت وہ جیو گنواوے
ہے وہ پیاری سندر نار
نار نہیں پر ہے وہ نار
آگ
آنا جانا اس کا بھائے
جس گھر جائے لکڑی کھائے
آری
بیسوں کا سر کاٹ لیا
نا مارا نا خون کیا
ناخن
ایک نار نے اچرج کیا
سانپ مار پنجرے میں دیا
جوں جوں سانپ تال کو کھائے
سوکھے تال سانپ مر جائے
دیے کی بتی
جوابات(1۔ صابن 2۔ آگ 3۔آری 4۔ ناخن5۔دیے کی بتی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button