پاکستانتازہ ترین

بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کردی.جس کے مطابق خیبر پختونخوا میں بدھ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے بالائی علاقوں میں برف باری بھی متوقع ہے جو جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں اور برف باری کے پیش نظر متعلقہ ادارے پیشگی اقدامات اٹھا ئیں کیونکہ بالائی اضلاع میں برف باری سے لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکیں بند ہونے کا اندیشہ ہے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے ضلعی انتظامیہ کو سڑکیں کھولنے کیلئے مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی .
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر بلوچستان میں داخل ہو چکی ہے جس کے باعث کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، سبی، نصیرآباد اور لسبیلہ میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، اسلام آباد، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ڈی جی خان، راجن پور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button