پاکستانتازہ ترین

بہت سی طاقتیں پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔چودھری شجاعت

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہیئیں اور سب پارٹیوں کی بات چھوڑ کر پاکستان کی بات کریں۔عمران خان سمیت سب کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے ، عوام نے انہیں منتخب کرکے بھیجا ہے، عوام دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے نمائندے کیا کررہے ہیں، اگر انہوں نے صرف تنخواہ اوردیگر مراعات لینی ہیں تو اس کا کچھ فائدہ نہیں۔

چوہدری شجاعت نے پاکستانی نژادامریکی کاروباری شخصیت نوید انور چوہدری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ، سینیٹر مشاہد حسین، چوہدری شافع حسین و دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ناگزیر ہے، آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہیئیں، ہم سب پاکستان کے لیے کام کریں گے تو بچ جائیں گے۔ اگر ہم اکٹھے نہ ہوئے تو سب کی تباہی ہوگی اور ہم سمجھ جائیں گے تو آئی ایم ایف پیسے دے گا، اگر ہم نے سیاست کو نہ سنبھالا تو ایک پیسہ نہیں آئے گا۔

سابق وزیراعظم سوال کیا کہ کیا انتخابات مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں؟، پاکستان کی بات ہوگی تو پارٹیاں رہیں گی اور چلیں گی، اگر ہم سمجھے نہیں تو نہ ملک چلے گا اور نہ پارٹیاں چلیں گی۔ میں نے اپنی پارٹی کو کہا ہے اپنی نہیں پاکستان کی بات کی جائے، نہ فوج نے آنا ہے نہ کسی اور نے آنا ہے، اگر یہ وقت گزر گیا تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئے گا، بہت سی طاقتیں پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button