
سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز برطانیہ سے وطن واپس آنے کی ہدایت کردی گئی .
مسلم لیگ ن کی قیادت نے حمزہ شہباز کو آئندہ ہفتے وطن واپسی کا کہہ دیا حمزہ شہباز نجی دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں۔
. حمزہ شہباز وزارتِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مسلم لیگ ن اور اپوزیشن اتحاد کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الہیٰ کو گیارہ جنوری تک اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی پر وزارت اعلیٰ کے عہدے پر بحال کر کے کابینہ کو بھی بحال کردیا ہے۔