پاکستانتازہ ترین

قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش:مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی

بابائے قوم ، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پرکراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُرقار تقریب ہوئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض پاک آرمی کے کیڈٹس کے حوالے کیے۔ میجر جنرل عمر عزیز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اعزازی گارڈز نے میجر جنرل عمر عزیز کو جنرل سلام پیش کیا۔ مہمان خصوصی نے گارڈز کا معائنہ کیا۔ مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button