پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے اسمبلیاں نہیں توڑنیں، یہ صرف ڈرامےبازی ہے. ایاز صادق

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے عمران خان نے اسمبلیاں نہیں توڑنیں، یہ صرف ڈرامےبازی ہے، ان کے پاس نمبرز پورے ہوتےتو اعتماد کا ووٹ لیتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں‌نے کہا اگر عمران خان اسمبلیاں توڑنا چاپتے تھے تو اسی وقت توڑتے جب اعلان کیا۔یہ سب ان کے ڈرامے ہیں انہوں نے کوئی اسمبلیاں نہیں توڑنی تھی۔اگر ان کے پاس نمبر پورے تھے تو جب گورنر نے کہا تب اعتماد کا ووٹ لیتے۔س سو سینتالیس سے دو ہزار اٹھارہ تک تیس ہزار ارب قرض تھا۔ دو ہزار اٹھارہ کے بعد چوالیس دنوں میں تحریک انصاف کی حکومت قرض ساٹھ ہزار ارب تک لے گئی۔تحریک انصاف نے آئی ایم ایف سے وہ معاہدہ کیا جس نے ہمارے ہاتھ جکڑ لیے۔پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مہنگائی اور قرضوں میں جکڑ دیا۔
انہوںنے کہا جو کرپشن کی بات کرتے تھے خود اربوں کے تحائف ساتھ لے گئے۔عمران خان نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بھی بیچ دی۔ پچھلی حکومت نے عوام کوبنیادی سہولیات سے محروم رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button